کوئٹہ: کوئٹہ شہر ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی ۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے ساتویں محرم الحرام کا جلوس ختم ہونے کے بعد موبائل فون سروس بحال کردی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جلوس کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور جلوس کے روٹس پر تمام مارکیٹوں اوردکانوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور شہر میں پولیس اورایف سی کے مسلح دستے گشت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ شہر ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر موبائل فون سروس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل