مولانا فضل الرحمن کا آزاد کشمیر میں کشیدگی ختم کرنے کےلئے ثالث کا کردار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزاد کشمیر میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار کرنے کا فیصلہ کرتے کہا ہے کہ قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کیلئے فکر مند ہے،ایکشن کمیٹی سے دھرنا ختم کرے ، دونوں فریقین مذاکرات کریں ۔ جمعیت کے سربراہ نے ایک ویڈو پیغام میں کہا کہ ان کو کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی نے ثالث کا کردار ادا کرنے کے لے ایک خط ارسال کیا تھا۔سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ میں یہ گفتگو ایسے موقع پر کر رہا ہوں ، جب کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے اندر کشمیری عوام اور پاکستان کی عوام انتہائی فکر مند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کیلئے فکر مند ہے۔ انہوںنے کہاکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سردار عمر عزیز ، خواجہ مہران ایڈوکیٹ، شوکت نواز میر نے مجھ دستخط کرکے مراسلہ بھیجا ہے ۔انہوں نے کشمیر میں پیدا بحران اور کشیدہ صورتحال میں ثالثی کا کردار آدا کرنے کیلئے اپیل کی ہے انہوںنے کہاکہ میں نے کشمیر اور پاکستان کے بہترین مفاد کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے حامی بھری ہے،اس وقت کمیٹی کے لوگ دھرنے میں بیٹھے ہیں اور اگلے لائحہ عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوںے کہاکہ ظاہر ہے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے مجھے وقت اور مہلت درکار ہے تاکہ حکومت سے رابطہ کیا جاسکے اور مذاکرات کیلئے گفتگو کی جاسکے اس وقت محرم الحرام کا پہلا عشرہ جو تمام مسلمانوں کیلئے مقدس اور محترم ہے اور یہ ایک حساس دن بھی ہے،ایسے موقع پر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ کمیٹی پہلے مرحلے میں اپنے دھرنے کو منسوخ کرے اور اگلے کسی لائحہ عمل کی طرف نا جائے تا کہ مذاکرات کی طرف اور مسئلہ کے حل کی طرف پیش رفت کیلئے ہمیں راستہ مل سکے ۔ انہوںنے کہاکہ دھرنے میں موجود لوگ انکی قیادت اور حکومت کو کسی ایک موقف پر لانے کیلئے بات چیت کو آغاز کیا جاسکے ۔مولانا فضل الرحمان نے دونوں فریقین سے نرم رویوں کی اپیل کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات پر آمادگی کیلئے بھی درخواست کرتا ہوںتاکہ یہ بحران حل ہوسکے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ اگلے اقدامات کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے اقدامات میں اچھی امید کے ساتھ یہ پیغام کشمیر جوائنٹ کمیٹی اور حکومت وقت کو دینا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں