فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، امن اقدامات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، امن اقدامات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی۔۔۔۔۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ درانہ کردار کو سراہا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں