میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،جمعہ داد خان مندوخیل
سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)پریس کلب وندر کے صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ ، سینئر نائب صدر مہراللہ الفت ، جنرل سیکرٹری زبیر بلوچ کی سربراہی میں پریس کلب وندر کے صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر حب سے ملاقات ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے پریس کلب وندر کی عمارت تعمیر نو کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع حب نے وندر پریس کلب کے عہدیداروں سے پریس کلب کی عمارت کی تعمیرات کیلئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی بہتر انداز میں مسائل اجاگر کرکے ہمیں نشاندہی کرائی جس کی بدولت ہم عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع حب جمعداد خان مندوخیل سے وندر پریس کلب کے عہدیداروں صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ ، جنرل سیکرٹری زبیر بلوچ ، سینئر نائب صدر مہراللہ الفت ، اقبال حسن انگاریہ ، کامریڈ محمد سلیم بلوچ ، محمد رفیق بلوچ ، تنویر حفیظ ایوبی و دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع حب نے کہا کہ وندر پریس کلب کے صحافیوں کی مشکلات کا بخوبی علم ہے اور عمارت کی تعمیرات وقت کی ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر ضلع حب وندر پریس کلب کی تعمیراتی کام کیلئے دس لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر وندر پریس کلب کے عہدیداروں اور اراکین نے ڈپٹی کمشنر ضلع حب کا شکریہ ادا کیا ہے۔