سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کا پہلی بار دو روزہ سالانہ ریویو کانفرنس کا انعقاد
کراچی(پ ر)سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن حکومتِ سندھ کے زیر اہتمام پہلی بار دو روزہ سالانہ ریویو کانفرنس “Reflecting on Progress – Aligning for Impact” کا انعقاد محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں کیا گیا، جس کا مقصد ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔کانفرنس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈز سمیت اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کانفرنس کا آغاز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شاہپارہ رضوی کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے ادارہ جاتی بہتری، باہمی تعاون اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر گھنور علی لغاری نے کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ جات اور فیلڈ دفاتر کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا مقصد کارکردگی کا جائزہ لینا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور آئندہ کے لیے مشترکہ سمت کا تعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری اور مو¿ثر نتائج کے حصول کے لیے ہم آہنگی اور شفاف جائزہ ناگزیر ہے۔کانفرنس کے دوران مختلف سیشنز میں افسران نے اپنی پیش رفت، اہم منصوبوں اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی جبکہ آئندہ کے لیے قابلِ عمل تجاویز بھی پیش کی گئیں۔کانفرنس کی ایک اہم نشست میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے “تعلیم کے میدان میں عملی مصنوعی ذہانت کے ٹولز” کے موضوع پر سیشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تعلیم، تدریس اور انتظامی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے اور اس کے مو¿ثر استعمال سے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن شفافیت، جدت اور مو¿ثر حکمتِ عملی کے ذریعے صوبے میں تعلیمی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔