حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں، طارق فضل چودھری
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں شہباز حکومت مشکل ترین حالات میں بہترین پرفارم کررہی ہے، وزیر اعظم چاہیں تو کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز اور مشکل ترین حالات میں وزیر اعظم بہترین انداز میں ملک چلارہے ہیں، وفاقی وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل یا فارغ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ 24 جون کو منظور ہوگا، اتحادیوں سے بات ہوگئی ہے، طے پایا ہے کہ 25،26 جون کی عاشورہ تعطیلات کے بعد اسمبلی اجلاس نہ بلانا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات نہیں ہونگے، انہیں پرتشدد احتجاج ترک کرکے پہلے قانون کے دائرے میں آنا ہوگا۔