جیکب آباد: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

جیکب آباد: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

جیکب آباد ( انیس جکھرانی) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جیکب آباد سٹی، ٹھل اور گڑھی خیرو میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا، جس میں رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں، امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس سے گزرا جہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ضلع بھر میں گشت اور ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں