وزیر اعظم شہباشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی اور امریکی وفد کی الگ الگ ملاقات
برگن اسٹاک۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی و امریکی وفد نے الگ الگ ملاقات کی جس میں امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کےلئے سوئٹرزلینڈ پہنچے جہاں مذاکرات سے قبل ان کی ملاقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ہوئی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے ۔سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ اس حوالے ہونے والے سوال کے جواب میں جے ڈی وینص نے پرجوش انداز میں جواب میں دیتے ہوئے کہا کہ وی لو پاکستان۔ بعدازاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے قبل پاکستانی اور ایرانی وفد نے بھی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کی ۔ایران کی جانب سے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے۔پاکستانی اور ایرانی وفود کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلی سطح کے وفود کے ہمراہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچے ہیں، امریکہ اور ایران کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں، قطر بھی شریک ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کی حمایت اور اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ مفاہمت پرعملدرآمد کیلئے کردار جاری رکھے گا۔
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
سندھ اسمبلی نے سندھ میں نئے صوبےکے معاملے پر فل اسٹاپ لگادیا ہے، بلاول
نومبر کے وسط میں اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے‘، حافظ نعیم کا وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اعلان
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے
دہشتگردی کیخلاف بلوچستان حکومت تعاون کررہی ہے جبکہ وزیراعلی کے پی نے انکار کردیا تھا، رانا ثناءاللہ
محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق
شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے،اسحاق ڈار
ٹیکس پالیسی کو معاشی سرگرمیوں و قدر میں اضافے کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ، اور نگزیب