عوام کی جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شرجیل میمن
کراچی۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے شکارپور میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عوامل کا تعین کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔