کوئٹہ: قلعہ عبداللہ سیف اللہ میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے نوجوان سے زیادتی اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے، گھناﺅنے جرائم میں ملوث عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایسے کردار قابل مواخذہ ہیں، موثر قانونی پیروی کے ذریعے انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
قلعہ سیف اللہ‘ نوجوان سے زیادتی‘ مرکزی ملزم گرفتار کرلیا‘ شاہد رند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل