سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کایوم پیدائش آج منایا جائیگا

فیصل آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا73واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی۔بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میں اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں