اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

اٹلی کی خاتون وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ جورجیا میلونی نے فرانس میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماﺅں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 7 اجلاس کے موقع پر یورپی رہنما آپس میں گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران میلونی نے کہا کہ مجھے چوکنا رہنے کے لیے کافی کی ضرورت ہے۔اس پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے مذاق میں سگریٹ کا ذکر کیا، جس پر اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے جواب دیا کہ میں نے گزشتہ ماہ سے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں