اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔اوگرا کی جانب سے ملک میں ایک یوم کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرول4روپے42پیسے اور ڈیزل6روپے10پیسے فی لیٹر مہنگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل