سعودی عرب کے شہر جیزان میں حوثیوں کا میزائل حملہ، 2افراد زخمی

ریاض۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے سے مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔قبل ازیں انصار اللہ نے یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے ایک سو انتیس فضائی حملوں کا دعوی کیا۔انصار اللہ کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں کا سعودی عرب کو جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں