کوئٹہ:وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک درخشاں باب اور وفاق پاکستان کی مضبوطی، جمہوریت، عوامی حقوق اور قومی یکجہتی کی دائمی علامت تھیں ۔وزیر اعلیٰ ے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوام کی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ، آئین کی بالادستی اور وفاقی اکائیوں کے استحکام کے لئے وقف کئے رکھی۔ وہ چاروں صوبوں کو ایک مضبوط رشتے میں پروئے رکھنے والی قومی رہنما تھیں جنہوں نے پاکستان کو ایک متحد، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے بے مثال کردار ادا کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں بلکہ وہ محروم طبقات، خواتین، نوجوانوں اور کمزور طبقات کی امید اور آواز بھی تھیں۔ انہوں نے سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا اور ایک ایسے پاکستان کے خواب کو عملی شکل دینے کی جدوجہد کی جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق، عزت، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی وابستگی کے ذریعے پاکستان کے جمہوری سفر میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات اور قربانیاں ملک میں جمہوری روایات، عوامی نمائندگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
بی بی شہید پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں باب تھیں‘ وزیراعلیٰ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل