امام الحق و رضوان کے موبائل فونز کا فورنزک تجزیہ جاری

لاہور ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فورنزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کی تحقیقات میں مالی معاملات اور مشتبہ لین دین مرکزی فوکس ہے،انگلینڈ سیریز سے پہلے اور بعد کے مالی معاملات بھی جانچ کا حصہ ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکانٹس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں اور کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے ملنے والے ڈیٹا کو مالی لین دین سے متعلق تحقیقات سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔تحقیقات کا ایک اہم پہلو انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس بھی ہے۔یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان گزشتہ روز این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے تاحال کسی کھلاڑی پر الزام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں