ویب ڈیسک…..ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد مسترد کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ایران کا مؤقف پیش کیا۔غلام حسین درزی نے کہا کہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق نئے الزامات تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کے ہیں، ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد الزامات اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے ایران میں یورینیم کی باقیات سے متعلق معائنے کے معاملے کو پہلے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیج چکی ہے۔
ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کردی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل