صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ، کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے: خواجہ آصف

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے، اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انتظامی یونٹس سے متعلق ابھی کوئی معلومات نہیں، یہ اچھی بات ہے کہ اسلام میں ایک آزاد ادارہ قائم کیا جائے جسے آپ اسمبلی بھی کہ سکتے ہیں، اسکو صوبائی حکومت یا پھر کیپیٹل کی حکومت بھی کہ سکتے ہیں اور یہ چیز دنیا کے بہت سے دارالحکومت میں موجود ہے۔خواجہ آصف نے کہا بحیثیت جماعت اس پر کوئی بات ہوئی ہو تو اسکا مجھے علم نہیں ہے، وزیراعظم نے اس سے متعلق کوئی میٹینگ کی ہے اسکا مجھے علم نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا اگر فیڈرل میں یہ ہو رہا ہے تو یہ صوبوں کے لیے بھی حساسیت سے عاری ہو گا کہ وہ اس کو فالو کریں، اس میں کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، افغانستان میں چند صوبے ہوتے تھے اور اب وہاں پر انہوں نے 34,35 صوبے بنا لیے ہیں، اشرف غنی نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ عوامی خدمت میں بہتری ہوئی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف بولے یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے، یہ فیصلہ وفاق سمیت صوبوں کو مضبوط بنائے گا، پیپلز پارٹی سے متعلق کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتے، صوبے کا لفظ لوگوں کو شاید کنفیوز کرتا ہے، انتظامی یونٹ لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا سندھ حکومت ایک پوزیشن لے رہی ہے انکا حق ہے، کسی پارٹی کے سیاسی مفادات کا تحفظ نہیں ہو گا، پاکستانی عوام کو ایسا ڈیلیوری سسٹم دینا چاہیے جس سے انہیں سب سے نچلے لیول کی سروسز میسر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں