اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا وار کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔ پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک دن کے لیے 8 ستمبر تک ہو گا۔ خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباو¿ بڑھنے کا امکان ہے۔ آینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔ اوگرا نے 8 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔
حکومت نے عوام پر بم گرادیا،پیٹرول12اور ڈیزل4روپے مہنگا کردیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل