کوئٹہ/کراچی /لاہور/اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔یوم دفاع پاکستان آج ( اتوار)6 ستمبر کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔صبح کا آغاز اسلام آباد میں31 اور صوبائی دارالحکومتوںمیں21 ،21توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ چھ ستمبر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں پاک افواج کے وطن کے دفاع کے لئے کارناموں کو موضوع بنایا جائے گا۔
یوم دفاع پاکستان (آج) ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل