کویتی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی:کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کویتی وفد کی جی ایچ کیو آمدہوئی۔کویتی وزیر دفاع کے ہمراہ کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی وفد میں شامل تھے ۔کویتی وفد کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا اورپاکستان اور کویت نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت نے باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا۔کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل مہارت اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔پاکستان اور کویت نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں