اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری متحد ہو کر موثر اقدامات کرے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، قوم یا سرحد نہیں ہوتی بلکہ یہ پوری انسانیت کے خلاف جرم ہے، دہشت گردی کے متاثرین کی قربانیاں انسانیت کے لیے ایک ناقابلِ فراموش باب ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے سر کا تاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے شہدا اور متاثرین کی قربانیوں کا قرض قیامت تک نہیں اتار سکتا۔محسن نقوی نے دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتی رہے گی، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر موثر اور عملی اقدامات کیے جائیں ۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور شہدا و متاثرین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری متحد ہو کر موثر اقدامات کرے، محسن نقوی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل