قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر، 17 اگست کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 29واں اجلاس ہوگا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و پارلیمانی صورتحال سمیت اہم قومی امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے اور ارکان قومی اسمبلی مختلف امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔اجلاس کے دوران بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی، جبکہ ارکان اسمبلی مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے انتظامات مکمل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی و عوامی امور پر ارکان کی جانب سے اظہارِ خیال بھی متوقع ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 17 اگست کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں