بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں‘محسن نقوی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے اور ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں