بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا،امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کو اقتصادی طور پر سخت نقصان پہنچائے گا۔اس سے پہلے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں تہران پر معاشی دباو بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مذاقا امریکی علاقہ قرار دیا ہے۔امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان مذاقا دیا تھا۔عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ اس طرح کے کسی اقدام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے معاملے پر اپنے مشیروں سے کوئی ملاقات نہیں کی اور آج نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران وہ مذاق کر رہے تھے۔امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز کا کہناتھا کہ ٹرمپ کی اس تقریر کے موقع پر میں خود وہاں موجود تھا اور میرا مشاہدہ ہے کہ یہ بات کہنے کے بعد ٹرمپ مسکرائے ضرور تھے، لیکن پھر ایسا محسوس ہوا جیسے انہوں نے کہا ہو، یہ سچ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں