سوراب(خ ن) 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے سربراہان، صحافی حضرات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی یوم آزادی کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سوراب سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءنے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج و سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ سوراب کے عوام اپنے وطن سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل