سیوی(خ ن)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر سرکٹ ہاو¿س سیوی میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز کی آزادی کا جشن منایا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی سیوی رینج پرویز خان عمرانی، کمانڈنٹ سیوی اسکاو¿ٹس کرنل منیر احمد سلطان، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایس ایس پی سبی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، قبائلی رہنماو¿ں میر حیر بیار خان ڈومکی، میر روحیل خان ڈومکی، چی¿رمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک سمیت تمام ضلعی افسران، اقلیتی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران قومی یکجہتی اور آزادی کی خوشی کے اظہار کے طور پر کبوتروں اور رنگ برنگے غباروں کو فضا میں چھوڑا گیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے مون سون شجرکاری مہم کے تحت کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض، ڈی آئی جی پی سیوی رینج پرویز خان عمرانی، کمانڈنٹ سیوی اسکاو¿ٹس کرنل منیر احمد سلطان، قبائلی رہنماو¿ں میر حیر بیار خان ڈومکی، میر روحیل خان ڈومکی اور چی¿رمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے پودے بھی لگائے۔تقریب میں شرکاءنے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ یومِ آزادی کی تقریب میں شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں گی۔
سرکٹ ہاوس سیوی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل