اسکردو…….براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شگر کے مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سہیل سخی کی باڈی تلاش کی ہے۔الپائن کلب نے بتایا کہ سہیل سخی کی باڈی شگر کے علاقے تسر سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے تلاش کی جبکہ رضاکاروں میں محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر شامل تھے۔الپائن کلب کے مطابق سہیل سخی کی باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے، رضاکاروں نے زَمان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ پہنچائیالپائن کلب کا کہنا تھا کہ موسم نے اجازت دی تو سہیل سخی کی باڈی کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ الپائن کلب نے سہیل سخی کے اہل خانہ اور کوہ پیمائی برادری سے ہمدر کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔
براڈ پیک حادثہ: لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل