غزہ میں اسرائیلی حملوں سے امداد کی ضرورت بڑھ رہی ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور انھیں انسانی امداد کی مزید ضرورت پڑ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(او سی ایچ اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعے سے اسرائیلی فائرنگ، گولہ باری اور بحری حملوں کے نتیجے میں کئی شہری مار ے جا چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ادارے نے بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے ماہرین نے ایک ہزار سے زائد گولہ بارود اور دیگر جنگی مواد کی نشاندہی کی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں غزہ میں ضروری سامان اور خصوصی آلات کی رسائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ وہاں اہم انسانی خدمات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں