الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے پٹرولیم درآمدات کم کرنے میں مدد ملے گی،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے پٹرولیم درآمدات کم کرنے میں مدد ملے گی، صارفین کے طویل مدتی اخراجات میں کمی آئے گی اورماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اورہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کے ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 پر عملدرآمدکیلئے ڈیش بورڈز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت فنانس تک رسائی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کے ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کو ایس ایم ای، زراعت اور ہا¶سنگ فنانس کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ترجیحی شعبوں کیلئے قرضوں تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا، ہول سیل فنانسنگ کیلئے مجوزہ فریم ورک کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہول سیل فنانسنگ فریم ورک بینکوں سے رائے لینے کے بعد حتمی کیا جائے گا۔ایس ایم ای، زرعی اور ہا¶سنگ فنانس کیلئے ڈیش بورڈز اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیش بورڈز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے فنانسنگ بڑھانے اور کاشتکاروں تک قرضوں کی رسائی میں توسیع پر غور کیا گیا اورکمیٹی میں کراپ لون انشورنس اسکیم کو ایریا ییلڈ انشورنس کی جانب بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ۔وزیر خزانہ نے کاشتکاروں کیلئے فنانسنگ اور ادائیگی کے نظام کو مزید م¶ثر بنانے اوربینکوں، این بی ایف آئیز اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ اجلاس کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جولائی تک 34.27 ارب کے قرضے جاری کیے گئے،بینکوں کی جانب سے 220 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے منظور کیے گئے، منظور شدہ 220.68 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیلئے تیار ہیں۔کمیٹی اجلاس میں کم لاگت ہا¶سنگ فنانس مزید آسان بنانے کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی نے زمین اور جائیداد کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے پر بھی زور دیا، کمیٹی میں پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1200 سے زائد الیکٹرک بائیکس صارفین کو فراہم کردی گئیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے پٹرولیم درآمدات کم کرنے میں مدد ملے گی، الیکٹرک گاڑیوں سے صارفین کے طویل مدتی اخراجات میں کمی آئے گی، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔کمیٹی نے ایکسیس ٹو فنانس پلان پر عملدرآمد کیلئے اداروں کے درمیان رابطہ مزید م¶ثر بنانے پر زوردیا اوروزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور بینکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں