تین بڑے اسلامی ممالک کا اتحاد ‘اسلامی نیٹو’ کا آغاز ہے،رانا تنویر حسین

مریدکے ‘وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تین بڑے اسلامی ممالک کا اتحاد ‘اسلامی نیٹو’ کا آغاز ہے جس میں جلد دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہو جائیں گے اور یہ اتحاد نہ صرف خطے میں امن کا باعث بنے گا بلکہ دنیا میں مساوات کے فروغ کا باعث بھی ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری بشیر احمد گجر کے نواں سال نواسے کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعدصوبائی ٹکٹ ہولڈر چودھری ارشد ورک، فیروزوالہ بار کے سیکرٹری سبطین گجر، چودھری عمیر گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مکہ سمجھوتہ اسلامی تاریخ کی بہت بڑی پیشرفت ہے اور یہ اسلامی اتحاد کی نئی صف بندی کا ذریعہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ بہت جلد مزید اسلامی ممالک شامل ہوں گے اور دنیا طاقت کے توازن کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ’مکہ اتحاد’ سے نہ صرف خطے میں امن آئے گا بلکہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے سے نکل کر حقیقت کو تسلیم کرے گی۔ کچھ اسلامی ممالک کی طرف سے سمجھوتے پر اعتراض کے سوال پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب ان ممالک کو معاہدے کی حقیقت کا علم ہو گا تو وقت کے ساتھ دیگر اسلامی ممالک کی سوچ بھی درست ہوجائے گی۔افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکارہے جو دوسرے مالک کے امن کا خیال نہیں رکھ سکتی۔ انہوںنے کہا کہ اگر افغان حکومت نے دہشت گردی میں ملوث گروپوں کی حمائت ترک نہ کی تو وہ اپنے ملک کی تباہی کے خود سب سے بڑے دشمن ہوں گے۔ حکومت جانے کے حوالے سے سوال پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ الٹی گنتی والے اپنے ارادوں کی ناکامی پر اب سیدھی گنتی شروع کردیں گے۔ڈی جی پی آر کی طرف سے14اگست کو قوم کے لیے خوشخبریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا کہ14 اگست کی سب سے بڑی خوشخبری پاکستان کا معرض وجود میں آناپاکستان کا وقار بلند ہونا، معاشی مضبوطی اور استحکام ہیں جبکہ مزید خوشخبریاں آنے والی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت جانے کی قیاس آرائیاں جمہوریت کا حسن ہیںاور باہر بیٹھے لوگ شغل لگاتے رہتے ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ ڈلیور بھی کرے گی اور ملک محرومیوں سے نکل کر خوشحالی کی طرف بڑھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں