لاہور۔۔۔۔۔۔ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.28فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 9.29فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9اشیا ءکی قیمتوں میں کمی جبکہ22کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ہفتہ وار بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 10.14فیصد، چکن میں 9.19فیصد، دال چنا میں 2.43فیصد، مرچ پاﺅڈر میں 1.01فیصد، گھی و خوردنی تیل میں 0.99فیصد، چائے کی پتی میں 0.57فیصد اور گندم کے آٹے میں 0.52فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹماٹر 6.82فیصد، ایل پی جی 1.90فیصد، ڈیزل 1.66فیصد، پٹرول 0.63فیصد، کیلے 1.20فیصد، چینی 0.51فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 0.29فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 178.03فیصد، پیاز میں 84.65فیصد، گندم کے آٹے میں 80.02فیصد، ایل پی جی میں 53.83فیصد، ڈیزل میں 34.44فیصد اور پٹرول میں 25.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح مرچ پاﺅڈر 16.37فیصد، مٹن 16.12فیصد، کیلے 15.11فیصد، بیف 13.81فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 9.37فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق بعض اشیا ءکی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی بھی دیکھی گئی، آلو 30.65فیصد، دال چنا 17.86فیصد، چینی 17.60فیصد، چکن 15.65فیصد، نمک پاﺅڈر 14.09فیصد، دال مسور 13.02فیصد، انڈے 9.66فیصد اور دال مونگ 6.25فیصد سستی ہوئی ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.43فیصد اضافے کے ساتھ9.51فیصد اور 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.41فیصد اضافے کے ساتھ 9.87فیصد رہی۔اسی طرح 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.36فیصد اضافے کے ساتھ 8.79فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.34فیصد اضافے کے ساتھ 8.96فیصد رہی جبکہ 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20فیصد اضافے کے ساتھ 9 فیصد رہی ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28فیصد اضافہ، سالانہ شرح 9.29فیصد تک پہنچ گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل