ریاض….سعودی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا آج سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں تینوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط آج جدہ میں کیے جائیں گے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف جدہ میں آج اہم ملاقات کریں گے۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج