اسلام آباد ….وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور محترمہ نٹالی اے بیکر نے آج وزارتِ قانون، انصاف و انسانی حقوق میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے خلیجی تنازع میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔دونوں فریقین نے شعبہ قانون سمیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں روابط کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل