استامحمد(خ ن)ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر استامحمد رمضان اشتیاق اور ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن غلام محمد بادینی نے محکمہ ایریگیشن کے افسران و عملے کے ہمراہ قبو ڈسٹری پر پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل اینڈ تک بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اور مو¿ثر آپریشن کیا اس سلسلے میں قبو ڈسٹری کے تمام واٹر کورسز کو عارضی طور پر بند کیا گیا تاکہ پانی کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور یہ بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیل اینڈ تک پہنچ سکے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کے افسران رات گئے تک موقع پر موجود رہے اور پانی کی ترسیل کی مسلسل نگرانی کرتے رہے ان مشترکہ اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں رات 12 بجے قبو ڈسٹری کے آخری سرے باغ ٹیل تک پانی کامیابی سے پہنچا دیا گیا جس سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے عوام کو فوری ریلیف فراہم ہوا ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اس موقع پر کہا کہ ٹیل اینڈ کے عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور پانی کی منصفانہ تقسیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی واٹر کورسز ناجائز مداخلت اور پانی کی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ ہر علاقے کو اس کا جائز حصہ فراہم کیا جا سکے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن نے زمینداروں اور عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل اینڈ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
پانی کی منصفانہ تقسیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،محمد رمضان پلال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل