کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور عوامی نمائندوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے بھی اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے، جنہیں صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے توجہ اور ہمدردی سے سنا صوبائی وزیر نے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے اور جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے بعض مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ضروری کارروائی اور پیش رفت کی ہدایات بھی جاری کیں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سمیت اپنے حلقے کے دور دراز علاقوں کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
عوام کے مسائل کا حل اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، نورمحمد دمڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل