آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ۔۔۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہاکہ پچھلے 55 سال سے کشمیر کے انتخابات دیکھ رہا ہوں، اس دفعہ شہر کے اندر ٹرن آﺅٹ زیادہ رہا، پارٹی نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آﺅٹ رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے1970 میں جیتا تھا، پیپلزپارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں