آزاد کشمیر انتخابات‘ کوئٹہ میں انتظامات مکمل‘پولنگ آج ہوگی‘بلوچستان بھر میں7پولنگ بوتھ قائم

کوئٹہ : بلوچستان میں آزاد وجموں کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں پولنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،کشمیر ویلی ون اور جموں ون کی نشستوںپر پولنگ آج 2اگست کو ہوگی ،الیکشن حکام نے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیر ویلی ون کی نشست کے لئے بلوچستان بھر میں 7 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں مجموعی طور پر 1,174 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ان ووٹرز میں 596 مرد اور 578 خواتین شامل ہیںاسی طرح جموں ون کی نشست کے لئے بلوچستان میں 6 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ،اس حلقے میں مجموعی طور پر 182 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 85 مرد اور 97 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان اضلاع میں پشین، قلعہ سیف اللہ، حب، لورالائی، سبی، مستونگ، ژوب اور بارکھان شامل ہیں جہاں ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں