کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اسپتالوں کی تعمیر، صحت کے منصوبوں اور ان کےلئے فنڈز کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل ہو چکی ہے، اس لیے کورنگی، لیاقت آباد اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں اسپتال بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس نہیں بلکہ صوبائی حکومت کے پاس ہے، وفاق صرف اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے صحت کے اداروں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔انہوں نے ہفتہ کوجیکب لائنز میں فیڈرل گورنمنٹ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے ”فیڈرل کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پریونشن سروس سینٹر“بنانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم دن ہے، ایک سال قبل یہ ڈسپنسری غیر فعال تھی اور صرف صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک محدود خدمات فراہم کرتی تھی، تاہم اب اسے جدید سہولیات سے آراستہ 30بستروں پر مشتمل اسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو تین ماہ کے اندر 24 گھنٹے فعال طبی مرکز کی حیثیت سے عوام کو خدمات فراہم کرے گا۔
اسپتال بنانا صوبوں کی ذمہ داری، میرے پاس اختیار نہیں،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل