اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی ف سے رابطہ کر لیا اور مشترکہ احتجاج کرنے کی تجویز پیش کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شوکت یوسفزئی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے قائدین سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف موثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور متعدد معاملات پر متفق ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی اور موقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج سے قبل مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے جے یو آئی سے رابطہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل