اسلام آباد۔۔۔۔۔۔چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے جیل ہسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔بیرسٹر گوہر نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ میں نے متعلقہ افراد سے تصدیق کی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق بغیر تصدیق کوئی خبر نشر نہ کی جائے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق قید ہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے جیل ہسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل