موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں‘بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو منگل کی شب آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے چیک اپ کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھی بعد ازاں اس منتقلی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان کا کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے موجودہ نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ ملک کوڈیفالٹ موڈ پر کون لے کر گیا۔ ان کے مطابق جب سے ملک نئے پاکستان سے پرانے پاکستان کی طرف گیا، تب سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوا، معیشت خراب ہوئی اور عوام کا نظام پر اعتماد ختم ہو گیا۔انہوں نے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق خبروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنا ہے، تاہم ان کے بقول عمران خان کو ملک بھر میں 90 فیصد سے زائد عوامی حمایت حاصل ہے اور اگر سو نئے صوبے بھی بنا دیئے جائیں تو بھی پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں