کراچی۔۔۔۔۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل