حکومت نے ایک دن کی کمی کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے ایک دن کی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی پرواز بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 63 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 جولائی کے لیے ہوں گی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں