آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے موجود لوگوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ جس طرح کے الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پٹھان۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خلاف جو بھی باتیں کی جا رہی ہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں