2021ءکے واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کردیا جائے گا ، کاشف گلزر شیخ

کراچی…….سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اخبارات کے 2021ءکے واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کردیا جائے گا انہوں نے صوبائی اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کراتے ہوئے اتفاق کیا کہ اشتہارات کی تقسیم کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر جاری کیا جانا چاہئے ۔ اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سندھ کمیٹی جناب جاوید مہر شمسی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے خصوصی دعوت پر شرکتکی ۔اجلاس میں اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی اور اراکین نے صوبہ سندھ کے اخبارات کو درپیش مسائل سے سیکرٹری اطلاعات کو مطلع کیا اور کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سندھ کے اخبارات شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اس لیئے حکومتِ سندھ جلد از جلد واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ اراکین نے ڈسپلے اشتہارات کے اجراءاور سندھی اخبارات کو سندھ حکومت کے اشتہارات ترجیحی بنیاد پر جاری کرنے کی درخواست کی۔اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے اخبارات و جرائد کو اشتہارات کا اجراءطے شدہ حجم کے برعکس کم ترین سطح پر آگیا ہے ،اے پی این ایس کی رکن مطبوعات کو کم مقدار میں اشتہارات جاری کیئے جارہے ہیں ۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا کیلئے اشتہارات کا حجم بڑھایا جائے تاکہ وہ اپنی اشاعت برقرار رکھ سکیں۔ کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ نان بجٹڈ اشتہارات کی ادائیگی کے پرانے نظام کو بحال کیا جائے اور حسب سابق ان اشتہارات کی ادائیگی ماہانہ بنیاد پر محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے کی جائے ۔ جناب کاشف گلزار شیخ نے اجلاس کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ پرنٹ میڈیا کی افادیت اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین شریک ہوئے:جناب جاوید مہر شمسی چیئرمین سندھ کمیٹی، یونس مہر نائب چیئرمین(روزنامہ ہلچل)،شہاب زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، قاضی مصطفی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، جنید اکرم (روزنامہ ڈان)، بلال فاروقی (روزنامہ آغاز )، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز) رفیق احمد پیر زادہ(روزنامہ پاک سندھ)،نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)، زاہدہ عباسی (روزنامہ نوسج)،قاضی سجاد اکبر (روزنامہ دی ریجنل ٹائمز)، منگل داس اروانی(روزنامہ ہلال پاکستان)، امتیاز اختر قاضی(روزنامہ تعمیر سندھ)، ممتاز علی پھلپوٹو(روزنامہ عوامی پرچار)، اقبال حسین تونیو(روزنامہ جنگ)، حسینہ جتوئی(روزنامہ مومل)، محمد عرفان (روزنامہ امت) اور شاہد ساٹی(روزنامہ وطن)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں