راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کے دورہ کے دوران ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور اقتصادی تعاون و خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ریاست مونٹانا سے ایوان نمائندگان کے رکن ریان کیتھ زنکے اور ریاست واشنگٹن سے ایوان نمائندگان کے رکن مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل نے پاکستان میں دستیاب وسیع اقتصادی مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی استحکام کا دار و مدار معاشی ترقی، تجارت کے فروغ اور باہمی رابطوں پر منحصر ہے، انہوں نے کاروبار دوست ماحول کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے پاکستان میں جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی،امریکی ارکان نے علاقائی استحکام اور معاشی استحکام میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا، دونوں فریقین نے دوطرفہ اقتصادی روابط، نجی شعبے کی شراکت داری اور باہمی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے ممکنہ مواقع پر بات چیت کی، دورہ کرنے والے وفد نے پرتپاک میزبانی پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہرے اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کو بتایا کہ پاکستان کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جامع ساختی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہااور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد مضبوط اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر استوار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جامع ساختی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل