صدر آصف زرداری کا بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ/کراچی۔۔۔۔۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے رکنِ بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز خان مری نے بلاول ہاس کراچی میں تفصیلی ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بالخصوص بلوچستان میں امن و امان، سیاسی استحکام اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں پائیدار امن، عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام، عوام کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی اور ترقیاتی عمل کو مزید مثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔نواب جنگیز خان مری نے صدرِ مملکت کو بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور امن و استحکام کے لیے مقامی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیز رفتار اور مثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں