دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون، کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی۔۔۔۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی تک بعض علاقوں میں پانی کی سپلائی معمول سے کم رہ سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح 8 بج کر 45 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈاو¿ن پیش آیا، جس کے باعث تھرڈ فیز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے خرابی کو کیبل فالٹ قرار دیتے ہوئے تکنیکی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا ہے، جو فالٹ دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کیبل فالٹ کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تین پمپ عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں، جس کے باعث شہر کو یومیہ 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی میں عارضی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے مطابق اس صورتحال سے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ ٹاو¿ن، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ فالٹ کے فوری خاتمے اور بجلی کی بحالی کے لیے کے الیکٹرک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ بجلی کی مکمل بحالی کے فوراً بعد تمام پمپ دوبارہ آپریشنل کر دیے جائیں گے تاکہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا محتاط استعمال کریں اور عارضی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری استعمال سے گریز کریں، جبکہ متعلقہ ادارے بحالی کے کام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں