صحبت پور:مانجھوٹی شاخ میں اچانک شگاف پڑنے کے باعث سیلابی پانی تیزی کے ساتھ قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے اور درجنوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ، لوگوں کو قیمتی اشیاءاور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر کھلے آسمان تلے یا محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ۔اس غیر متوقع صورتحال نے علاقے میں روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کردیا، صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ انتظامیہ، لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، بے گھر خاندانوں کے لئے عارضی رہائش کے طور پر خیمہ بستیاں قائم کی گئیں، جہاں متاثرین کو پینے کا صاف پانی، خشک راشن، تیار کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کو منظم انداز میں جاری رکھنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو نہ صرف متاثرہ علاقوں کا مسلسل سروے کر رہی ہیں بلکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے اور مزید ضروریات کا جائزہ لینے میں بھی مصروف ہیں محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ ادارے شگاف کو پر کرنے اور پانی کے بہاو¿ کو کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مزید علاقوں کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔ضلعی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
صحبت پور‘ مانجھوٹی شاخ میں شگاف‘ پانی گھروں میں داخل‘ شہری محفوظ مقام پر منتقل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل